بلی اپنے ننھے بیمار بچے کو لےکر ہسپتا ل پہنچ گئی

ویب ڈیسک : ترکی کے شہر استنبول میں بلی اپنے بیمار بچے کو لے کرہسپتال پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر بلی اور اس کے بچے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ترکی کا شہر استنبول ہزاروں آوارہ بلیوں کا شہر ہے، ترکی کے ہسپتال کے ایمرجنسی روم کی تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں ، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی اپنے ننھے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچی ہے ۔

جہاں پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر بلی کے بیمار بچے کوطبی امداد پہنچانا شروع کر دیں۔ معائنے کے دوران ماں ، بلی آس پاس اپنے بچے کے ساتھ رہی ور اسے اپنی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیا ۔

ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں انسانی ڈاکٹروں کی جانب سے بلی کے بیمار بچے کو طبی امداد دینے کے بعد دونوں کا جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا اور اس بات کا اطمینا ن کیا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔

خیال رہے کہ ترک قوم کو جانوروں کی محبت اور دیکھ بھال کے لئے جانا جاتا ہے ، اور بہت سے لوگ سڑکوں پر جانوروں کے کھانے پینے کی ا شیاء رکھ جاتے ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں