برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ” ڈونیشن باکس” بن گیا

دبئی: دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا۔دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہو گی۔ 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹوں پر مشتمل دبئی کے برج خلیفہ میں 10 درہم عطیہ کرنے پر ایک ایل ای ڈی بلب روشن کیا جائے گا۔

برج خلیفہ میں اب تک ایک لاکھ 80 ہزار لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔ حکام نے لوگوں سے اس مہم میں ایک وقت کے کھانے کے لیے 10 درہم عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ایک عطیے پر برج الخلیفہ پر ایک لائٹ روشن کر دی جاتی ہے اور اسی طرح پوری عمارت روشن کی جائے گی۔ رقم سے متحدہ عرب امارات میں عالمی وبا کی وجہ سے کھانے سے محروم لوگوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار422 جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 46 ہزار8 سو71 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 570 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 69 ہزار 920 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی۔متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا سے 137 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔علاوہ ازیں یو اے ای پولیس کے مطابق اب ایک ہی خاندان کے تین سے زائد افراد اگر ایک کار میں سفرکریں گے تو ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ جرمانے کی رقم ایک ہزار درہم ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں