دنیا کی مہنگی ترین بریانی

دبئی:دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

بریانی تقریبا ہر شخص کی پسند ہے اور بازار میں مختلف اقسام کی بریانی دستیاب ہے جس میں حیدرآبادی بریانی ، بمبئی بریانی ، سندھی بریانی ، لکھنؤ بریانی ، کلکتہ بریانی ، کچے گوشت کی بریانی ، فش بریانی ، شوارما بریانی ، کشمیری بریانی ، اور دم پختت بریانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

تاہم اب دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف ایس) کی سالانہ تقریب کے موقع پر یہ بریانی مہمانوں کو پیش کی گئی اور بریانی کی ایک پلیٹ کی قیمت43 ہزار 233 روپے رکھی گئی ہے۔اور اسے “رائل گولڈ بریانی “کانام دیا گیاہے۔

بریانی کی تیاری میں23 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے اور اس پلیٹ کا وزن 3کلو ہے، یہ بریانی سونے کی ایک بڑی سی پلیٹ میں پیش کی جاتی ہے۔جس میں 3مختلف قسم کے چاولوں کو استعمال کیا گیا ہے جس میں بریانی رائس، قیمہ رائس اور وائٹ اور سیفرون رائس شامل ہیں جس میں آلو، ابلے انڈے، پودینہ، بھنے ہوئے کاجو، انار دانے اور فرائیڈ پیاز کی گارنش بھی کی جاتی ہے۔اس پر گرلڈ گوشت کے کشمیری دنبے کے سیخ کباب، دلی دنبے کے چانپ، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ رکھا جا تاہے۔

بریانی کے ساتھ رائتہ، سلاد، نہاری کا سالن، جودھ پوری سالن، بادام سمیت دیگر اقسام کی چٹنیاں اور انار کا رائتہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں