تین سروں والا بطخ کا بچہ

اوٹاوا: کینیڈا میں تین سروں والا بطخ کا عجیب الخلقت بچہ سامنے آیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کیننڈا کے شہر ہالی فیکس سے تعلق رکھنے والے برینٹ براٹین کو چین سے بھیجا گیا پارسل موصول ہوا ، جس میں تین سروں والا بطخ کا بچہ برآمد ہوا ہے ۔

برینٹ براٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤیٹر پر بطخ کے بچے اور پارسل کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پارسل چین سے بھیجا گیا تھا اور اس پر میرے گھر کا پتہ درج تھا ، میں نے پارسل لینے سے انکار کیاتو ڈاکیے نے مجھے میرے گھر کا لکھا ہوا ایڈریس دکھایا جس کے بعد میں نے ہمت کرکے مشتبہ پارسل کھولا تو اس میں تین سروں والابطخ کا مردار بچہ برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا یہ یہ پارسل چین سے بھیجا گیا تھا ، اور عجیب الخلقت بطخ کا بچہ ایک گلاس جار میں بند تھا جسے دیکھ کر میں خود بھی حیران ہوگیا ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں