مسلسل دوہفتے سونے والی لڑکی

جکارتہ : انڈنیشیا سے تعلق رکھنے والی سترہ سالہ نوجوان لڑکی مسلسل دوہفتے سوتی رہی ۔ لڑکی کو رئیل لائف سلیپنگ بیوٹی اور انڈنیشیا کے صوبے ساوتھ کالی مانتن کی بیٹٰ کہا جاتاہے ۔

رپورٹ کے مطابق انڈنیشیا کے جنوبی صوبے کالی مانتن سے تعلق رکھنے والی سترہ سالہ ایکا مسلسل دو ہفتے تک سوتی رہی ۔ ایکا نے اس سے پہلے دو مشکل تجربات کا سامنا کیا پہلی بار جب ایکا ڈیڑھ دن تک سوتی رہی اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خراب ہوگئی جب وہ سات دن تک سوتی رہی ، اس کے والدین نے اس کے بعد اس کے ٹیسٹ کراوئے جو سب نارمل ہی نکلے ۔

اس بار ایکا لگاتار 13 دن تک سوتی رہی لیکن ڈاکٹرز کےبقول اب وہ کمزور ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ابھی تک اس کی اتنی لمبی نیند کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے ۔

لیکن اگر پرانے کسیز کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ بچی ہائیپر سومینیا کا شکارہے ۔ جس میں دن کے کسی بھی اوقات میں نیند آجاتی ہے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں