انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی

کراچی:کورونا وائرس نے اس وقت پور ی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرا دنیا بھر کی کی معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں تاہم پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 30 پیسے پر آ گیاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ آج مندی کی بجائے مثبت رجحان پیدا ہوتا دکھائی دے رہاہے جس پر سرمایہ کار قدر ے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں