انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد ڈالر 166روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالرز کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 166روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 166روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا سلسلہ جاری ہے،جہاں کاروبار کے آغاز میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ،جبکہ 100 انڈیکس 35 ہزار کی سطح پر برقرار ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں