فی تولہ سونا مزید 1400 روپے مہنگا ، قیمت1 لاکھ 18 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی

کراچی : ملک میں فی تولہ سونا مزید 1400 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالراضافے سے 1869 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 1329 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 1894روپے ہوگئی۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالراضافے سے 1869 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2ہزار 100روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17ہزار300روپے کا ہوگیا تھا۔آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار800روپے اضافہ ہوگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 565روپے ہوگئی تھی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں