پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے بڑی عید پر فضائی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیاجبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کیا گیا ہے اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحیٰ تک رہے گی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں