پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 دن بعد ردو بدل کی اجازت

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 دن بعد ردو بدل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا،ای سی سی نے پیِٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کر لی جبکہ اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ،چینی کی درآمدگی ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں