موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قراردے دی

سنگاپور : عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے ۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے معاشی نظام میں بہتری کی تصدیق کردی ، پاکستان نے قومی اورمعاشی دونوں معاملات پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن ،صحت اورمعاشی نقطہ نظر کو تسلیم کیا گیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق مستحکم ریٹنگ موڈی کے اس نظریے کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے بعد دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن عام طور پر اس کے کریڈٹ میٹرکس امکانات موجودہ درجہ بندی کی سطح کے مطابق رہ سکتے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں