مٹیاری سے لاہورایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 85فیصد مکمل ہوچکا:عاصم باجوہ

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک و معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام 85فیصد مکمل ہوگیا ہے , اس سے 4 ہزارمیگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعاون خصوصی اورچیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مٹیاری لاہور660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، شمال جنوب میں ترسیل کیلئے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886 کلومیٹر طویل ہے جس سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔
عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے پر مجموعی طور پرایک عشاریہ 6ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جس سے2 ہزار 212 افراد کوروزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں