سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس42 ہزار647 کی سطح پر بند

کراچی:پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار647پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 42 ہزار 896 جبکہ کم ازکم 42 ہزار22 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار647پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 49 کروڑ 86 لاکھ11 ہزار 619 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو 20 ارب 31 کروڑ34 لاکھ 19 ہزار 561 روپے ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں