پاکستان اورتاجکستان کا تجارت ، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پراتفاق

اسلام آباد : پاکستان اورتاجکستان نے تجارت ،سرمایہ کاری ، صنعت ،ٹرانسپورٹ، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ماسکو میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوراُن کے تاجک ہم منصب سراج الدین مہرددین کے درمیان ملاقات ہوئی ۔دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت ،سرمایہ کاری ، سمیت شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن کی کوششوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کے لئے اپنامصالحتی کرداراداکرتارہے گا۔وزیرخارجہ نے اپنے تاجک ہم منصب کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرکے بے گناہ شہریوں کونشانہ بنارہاہے جوکہ بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے ہندوتوانظریے کے ذریعے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالناچاہتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس اوراس وباء کی روک تھام کے لئے کئے گئے موثر اقدامات کابھی جائزہ لیا ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں