کوروناسےمتاثرہ معیشت کی بحالی کیلئےحکومت کوسخت اقدامات کرنا پڑے : حفیظ شیخ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لئے سخت فیصلے کیے ہیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے دو سال میں اخراجات کی مد میں پانچ ہزار ارب روپے کی بچت کی ہے۔کورونا کی وجہ سے برآمد کا شعبہ متاثر ہوا ہے ۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کرکے فری ٹیکس بجٹ دیا اور پاک فوج کے بجٹ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے معیشت کے پسماندہ طبقوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی۔ حکومت نے کاروباری طبقے کو آسان کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کیں جبکہ کورونا کے دوران حکومت نے امدادی پیکج بھی دیا اور متاثرین کی مدد کی۔ حکومت نے مستحقین میں رقم بھی شفافیت سے تقسیم کیں۔ اس سلسلے میں لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے احساس پروگرام بھی شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبوں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں