اسٹیٹ بینک کااگلےدوماہ کےلیےشرح سود برقراررکھنےکافیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود اگلے دو ماہ کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بنیادی شرح سود7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جارہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نےاگلےدوماہ کےلیےشرح سود برقرار رکھتے ہوئےکہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔جبکہ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد پر آچکا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تین ماہ ملکی معیشت کے لئے کھٹن تھے لیکن اب ملک کی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی خدشات برقرار ہے جس کی وجہ سے پالیسی ریٹ مستحکم رکھا جارہا ہے ، مانیٹری پالیسی کو تین ماہ گزر چکے ہیں ، مانیٹری پالیسی کی آخری میٹنگ جون میں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو خطرات درپیش ہیں مگرہدف کے اندر رہنے کا امکان ہے، بزنس کونفیڈینس اور معاشی گروتھ میں بہتری آئی ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں