کورونا وبا کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں خطیر رقم ملی:اقتصادی امور ڈویژن حکام

اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 2 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم ملی۔
اپنے ایک بیان میں اقتصادی امور ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میںآئی ایم ایف سے ایک ارب 38 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور ایشیائی انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 75 کروڑ ڈالر ملے۔
حکام نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے دو ارب ڈالر قرض ادائیگیوں کا ریلیف ملا جبکہ مزید مختلف ممالک سے قرض میں ریلیف حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں