مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ 2ماہ کےلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائےگا، پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح سود 7 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ 2ماہ کے لئے پالیسی ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا اور کمیٹی اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر شام 5بجے پریس کانفرنس کریں گے۔پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح سود 7 فیصد ہے۔
ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک مارچ سے جون تک شرح سود میں 625 بیسز پوائنٹس کی کمی کرچکا ہے تاہم اب بنیادی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں