مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )کا اجلاس آج ہو گا جس میں تین نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کے اجلاس میں سبسڈی پر دی جانے والے اشیائے ضرورت کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں آر ایل این جی پر سی این جی کے نئے لائسنس کے اجرا کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ منگریو اور مٹھڑی گیس فیلڈ سے گیس ایلوکیشن پر بھی غور کیا جائےگا۔
وزارت صنعت و پیداوار نے چینی، آٹے اور گھی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کر رکھی ہے اورسمری منظوری کیلیے آج ای سی سی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔‏یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی 9روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے،چینی کی قیمت 68روپے سےبڑھا کر 77روپےکرنے کی سفارش ہے۔ ‏یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20کلو کا تھیلا 60روپے مہنگا کرنے کی سفارش ہے ،‏آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 800سے بڑھا کر 860 روپے کرنے کی تجویز ہے۔
سمری کے مطابق ‏یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی کی قیمت میں 10روپےفی کلواضافے کی تجویز ہے اور‏گھی کی قیمت 170روپے سے بڑھاکر180روپےکرنے کی تجویز ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں