وزیر اعظم موٹر وے ریسٹ ایریاز پر اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر برہم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے موٹر وے ریسٹ ایریاز پر اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر شہریوں نے شکایات درج کرائیں اور وزیر اعظم عمران خان نے سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے موٹر وے ریسٹ ایریاز پر اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے وزارت مواصلات،این ایچ اے اور آئی جی موٹر وے کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور موٹر وے ریسٹ ایریاز پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم مختص کی جائیں،ٹیمیں موٹر وے ریسٹ ایریاز پر دن اور رات باقاعدگی سے چھاپے ماریں اور ٹیمیں ضلعی انتظامیہ سے ضرورت پڑنے پر مدد کسی بھی وقت لے سکتی ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ موٹر وے ریسٹ ایریاز پر زائد قیمتوں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے،موٹر وے ریسٹ ایریاز پر مسافروں اور سیاحوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں جبکہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی آگاہی سے متعلق بھی ریسٹ ایریاز میں اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 21 روز میں ابتدائی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے اقدامات کی تکمیل سے پہلے اور بعد کی تقابلی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں