فلور ملز کے 15 کلو آٹے کے تھیلے تیار کرنے پر پابندی عائد

لاہور:پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے فلورملز کے 15 کلو آٹے کے تھیلے تیار کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

حکام کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کو قابو میں کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا اور پنجاب حکومت نے فلورملز کے 15 کلو آٹے کے تھیلے تیار کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ فلورملز سفید آٹے کے نام پر 15 کلو آٹا کا تھیلہ تیار کر رہی تھیں اور 15 کلو آٹے کا تھیلہ مارکیٹ میں 950 روپے کا فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 860 روپے مقرر کر رکھا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں