کورونا ویکسین کی خریداری کیلئےگرانٹ کی منظوری

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی جبکہ وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری جبکہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی،ای سی سی نے جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی معطلی کی 6 ماہ کیلئے توسیع کی منظوری بھی دے دی۔

حکام کے مطابق ای سی سی اجلاس میں اینگرو فرٹیلائزرز کو گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے تمام ایجنڈا کی ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں