فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں طلب و برآمدات میں اضافہ ہوا ہے : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل صنعت میں طلب و برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وزارت صنعت و تجارت کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں معاونت کےلئے ہدایات کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چونکہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں طلب و برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اس لیے صنعت وتجارت کی وزارتوں کوٹیکسٹائل شعبے کو تعاون کی فراہمی کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹیکسٹائل شعبے کو تعاون کی فراہمی سے ہم برآمدی شعبے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کوپوراکر سکیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں