ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کی گئی 30کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں انسداد کورونا اقدامات پر خرچ ہو گی، رقم سے پاکستان انسداد کورونا سامان کی پیداوار بڑھا سکے گا، خام مال پر رعایتیں دینے سے پیداواری لاگت کم ہوجائے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم سے پاکستان کو معاشی استحکام میں مدد ملے گی، رقم کا مقصد صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہے ،صنعت پیداوار بڑھنے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں