سال 2020 میں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی

لاہور: سال 2020 میں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ، پٹرول ،انڈے ، دالیں ،گوشت ، مصالحہ جات سمیت اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، آخری ماہ دسمبرمیں مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد رہی ۔
جی این این کے مطابق سال 2020 توختم ہوگیا لیکن مہنگائی ختم نہ ہوسکی ، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر اوراپنے ہی بنائے ہوئے ریکارڈ توڑ دیے ۔انڈے ، گھی، مصالحہ جاتاور گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ، سالانہ بنیاد پر انڈے 135 سے بڑھ کر 200 سو روپے فی درجن اور آلو 60 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو تک پہنچے۔ گھی 17 اور چینی 15 فیصدفی کلو مہنگی ہوئی۔ایک سال میں دال ماش کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تکاضافہ ہوا۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائیکی شرح 8 فیصد کی سطح پر رہی۔رپورٹ کے مطابق انڈے 15.67 فیصد، بجلی 5.96 فیصد،ادویات 1.29 فیصد اور گھی 3.07 فیصد مہنگا ہوا ۔سالانہ بنیادوں پر چکن 67.35 فیصد،انڈے 64.39 فیصد،آلو 38.33 فیصد،گندم 24.15 فیصد،گھی 17.25 فیصد جبکہ چینی 15.32 فیصد مہنگی ہوئی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں