ایک بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک : ایک بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک بِٹ کوائن کی قیمت55لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کریپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، ایک بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،پاکستانی وقت کےمطابق ایک بِٹ کوائن کی قیمت55لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ،34ہزار4سو امریکی ڈالر سے تجاوز کرنیوالی کریپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت مارچ 2020سے 6سوفیصد بڑھ چکی ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر تھی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں