چینی تیز ترین سنچری کی جانب گامزن ، قیمت 95روپے فی کلو تک جا پہنچی

لاہور: ملک میں مہنگائی کا جن قید نہ ہو سکا ، چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، ایک ہفتے میں گھی کی قیمت میں بیس روپے سے زائد کا اضافہ ، کوکنگ آئل بھی 28 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ۔
جی این این کے مطابق مہنگائی میں پسے عوام نے سر پکڑ لئے ، چینی تیز ترین سنچری کی جانب گامزن ہے ۔ قیمت 95روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔ اسلام آباد میں قیمت ایک ہی دن میں دس روپے کلو بڑھ گئی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ریٹس آسمان پر ہیں۔
آٹے کی قیمتیںبھی کنٹرول نہ ہو سکیں ، 70سے 80روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ 5کلو کا فائن آٹا کا تھیلا مارکیٹ میں 1 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا, 20 کلو کا فائن آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں، تاہم حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 860 روپے مقرر کر رکھا ہے۔ پشاور میں بھی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا ۔
اس کے علاوہ دو ہفتے میں کوکنگ آئل کی قیمت میں 28 روپے فی لٹر تک اضافہ ہوگیا۔16 لیٹر گیلن آئل3650سےبڑھ کر4100روپےکاہوگیا۔ ہول سیل میں گھی 248 روپے فی کلو اورپرچون میں گھی کی قیمت 290 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں