کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

واشنگٹن : کریپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخی سطح تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قدرمیں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، کریپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخی سطح تک پہنچ گئی،ایک بِٹ تاریخ میں پہلی بار40ہزار امریکی ڈالر سے زائد کاہوگیا۔ایک بِٹ کوائن کی قیمت 64لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔
گذشتہ دنوں ایک بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، ایک بِٹ کوائن کی قیمت55لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں