چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تک جا پہنچی ، مزید اضافےکا خدشہ

لاہور : چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں100 روپے فی کلو تک جا پہنچی ، اکبری منڈی میں50 کلو چینی کی بوری کی قیمت3600 روپے سے بڑھ کر 4500 روپے ہوگئی ۔مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
جی این این کے مطابق لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر سو روپے ہو گئی۔ ایک ہفتے میں فی کلو چینی کی قیمت میں 26 روپے اضافہ ہو ا ہے ۔ وزیراعظم کے نوٹسز اور اجلاسوں پر اجلاس کے بعد قیمت 74 روپے ہوئی تھی کہ اچانک پھر سے چینی کو پر لگ گئے۔ چینی کا ہول سیل ریٹ 90 روپے کلو ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 85 سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی،اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلہ 36 سو سے بڑھ کر 45 سو تک پہنچ گیا۔دوسری جانب شہری بھی اچانک اضافے پر پریشان ہو گئے۔سہولت بازاروں میں شہریوں کو مقامی چینی میسر نہیں، جبکہ درآمدی چینی 82 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
چینی کی قیمتوں میں مسلسل عدم استحکام پر تاجر وں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں عدم استحکام ان کی سمجھ سے باہر ہو چکا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں