پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کردیے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یورو بانڈز کی مدت معیاد 5، 10 اور 30 سال رکھے جانے کا امکان ہے۔ پانچ سال کے بانڈز پرشرح منافع 6.25 فیصد، 10 سال کے بانڈز پر شرح منافع7.5فیصد اور 30 سال کے بانڈز پر شرح منافع 8.85فیصد ہوگا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کے اجرا سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز ہونے والی سرمایہ کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں