تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی قیمت میں اضافے کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت بھی اضافہ ہوا ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت 455 روپے بڑھ گئی ہے جبکہ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیا کی جانب سے خود ساختہ طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 210 روپے تک جا پہنچی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.90 روپے کا اضافہ کیا، بتایا گیا کہ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو کہ صارفین سے جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔