سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے، دوسری طرف عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 3 ڈالر بڑھ کر 1824 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔