پنجاب میں سکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے، ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بیٹھائے جائیں گے،جگہ کی قلت والے سکولز میں مارننگ،ایوننگ شفٹیں ہوں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ایک ڈیسک پر3 کی بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کوحساب،انگریزی،سائنس مضامین پڑھائیں جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر سکول میں بچوں کے ہاتھ سینیٹائزر سے دھونے کا انتظام لازم کیا جائے گا، سینیٹائزر سکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔
ایس او پیز کے مطابق تمام سکولز میں اسمبلی،بریک نہیں ہوگی،ہرقسم کے فنکشن پر پابندی ہوگی، اسکول میں داخل ہونے سے قبل ہر بچے، اساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا،سکولز میں بچے اور اساتذہ کا بخار چیک کرنے کے لیے الگ سے عملہ رکھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ صبح سکول لگنے سے پہلے تمام کلاس رومز میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازم ہوگا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں