تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل سے کیا ، شفقت محمود

لاہور : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا ہے ۔ طلبہ چھٹیاں سمجھ کر نہ گزاریں آن لائن کلاسز لیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ میں لکھا کہ تعلیمی اداروے کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے سے بند کیے ہیں ۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا ہے ۔

شفقت محمود چھٹیاں گزارنے کے خواہاں طلبہ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے انہیں نصحیت کی کہ ” میری طلبہ سے گزارش ہے کہ یہ وقت چھٹیوں میں مت گزاریں اور طلبہ اپنے نصاب کو دوبارہ پڑھیں ، ہوم ورک کریں ، وفاقی وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ طلبا اپنی پڑھائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں”۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیم ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس دوران ملک بھر میں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے ، اور گیارہ جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں