امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہورسمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا ۔پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردیاجائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ میں ہونےوالے امتحانات سے کی جائے گی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں