احد رضامیر کی والدہ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

ویب ڈیسک : پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ اور احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کے تحریر کردہ گانے ‘ کیسی یہ دوریاں ‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا نے گانا ریلیز کرتے ہوئے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ۔ ثمرہ رضا میر نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ سادہ الفاظ کا انتخاب کروں اور انہیں بہتر طور پر استعمال کروں تاکہ میرے لکھے گئے الفاط طویل عرصے تک یاد رکھے جاسکیں ۔ انہوں نے اہل خانہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

ثمرہ رضا کے لکھے اس گانے کو نعمان شفیع نے گایا ہے جبکہ عدنان داؤد خان نے اس کا میوزک ترتیب دیا ہے ۔
اس سے قبل انسٹاگرام پر ثمرہ رضا نے اپنے اسی نئے پراجیکٹ کے بارے میں پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نہ جانے کتنے لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ بھی انہوں نے تشکیل دیا تھا۔ اور وہ اپنے اس نئے گانے کی ریلیز پر پرستاروں کی رائے کا انتظار کریں گی ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں