زیادتی کے ملزمان کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزادینی چاہئیے : شہزاد رائے

لاہور :معروف گلوکاراور سماجی کارکن شہزاد رائے نے زیادتی کرنے والوں ، بچوں کا جنسی استحصال کرنےوالوں اور ایسے تمام مجرموں کو کڑی سزا دینے کامطالبہ کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار شہزاد رائےنے لکھا کہ انہوں نے بچوں کو جنسی استحصال اور جسمانی سزا سے بچانے کے لئے بہت کام کیا ہے اور عصمت دری کرنے والوں ، بچوں سے زیادتی کرنے والوں یا ان جیسے مجرموں کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرعام کسی قسم کی سزا دینے کے خلاف ہیں۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے چھوٹے بچے چوکوں ، چوراہا اور بازاروں میں لٹکی لاشیں دیکھیں؟

قبل ازیں پاکستان کی مشہور شخصیات فیروز خان ، مہوش حیات اورسجل علی نے بھی لاہورموٹروے پر اجتماعی زیادتی کے المناک واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے۔
واضح رہے کہ تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔ راستے میں پٹرول ختم ہوا تو خاتون نے گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزمان نے بچوں کے سامنے خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنایا اورنقدی لے کر فرار ہوگئے تھے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں