ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری مبینہ طور پر ساتھی کے قتل میں ملوث نکلی

اسلام آباد : ٹک ٹا ک سٹار علی کے قتل کی ایف آئی آر ساتھی ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری کے خلاف درج کرلی گئی ،مقدمے میںکہا گیا کہ ساتھ کام کرنے سے انکار پر ماوری چوہدری نے علی کو قتل کروایا۔
جی این این کے مطابق لوہی بھیر پولیس نے ٹک ٹاک سٹار مقتول علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں کہا گیا کہ ماروی چوہدری اور علی مل کر کام کرتے تھے،کچھ دنوں سے علی نے ماروی کیساتھ کام کرنا بند کر دیا۔جب علی سے پوچھا تو علی نے کہا ماروی اچھی خاتون نہیں اس لئے اس کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ ماروی چوہدری بار بار علی کو فون کرتی رہی لیکن علی نہ گیا۔
مقتول کے والد نے بتایا کہ جب ماروی چوہدری کیساتھ میری اہلیہ نے بات کی تو اس نے کہا لاہور لوگ آئے ہیں، علی میرے ساتھ نہ سہی ان کیساتھ کام کرے مستقبل اچھا ہو جائے گا۔ جب علی وہاں گیا تو واپس نہ آیا پھر علی کی لاش ملی۔ مقتول کے والد نے الزام عائد کیا کہ ماروی چوہدری نے دوستوں کیساتھ مل کر علی کو قتل کیا۔
دوسری جانب ایس پی رورل فارق بٹرکے مطابق مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال قتل کے شواہد نہیں ملے۔ تفتیش کر رہے ہیں لاش کے سیمپل لاہور بھیجے ہیں جیسے ہی رپورٹ آئے گی تو حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔ جبکہ علی کی لاش کو پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں