حکومت نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھر خریدنے کا فیصلہ کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔

گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں