گلوکارہ صنم ماروی بچوں کے غم میں آبدیدہ ، بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی

لاہور: مشہور گلوکارہ صنم ماروی اپنے بچوں کو دیکھنے کیلئے گارڈین کورٹ کے باہر آبدیدہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی پیشی پرگارڈین کورٹ پہنچیں لیکن ان کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے، وہ بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے آبدیدہ ہوگئیں ،گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا تھا کہ کہ چھ ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے، انہیں بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس کی پیشی کے لیے وہ عدالت میں پہنچی تھیں۔گلوکارہ نے موقف تھا کہ میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی مگر اب یہ ناقابل برداشت ہوگیا، میں اب اپنے شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی لہذا عدالت خلع کی اجازت دے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں