اداکار سلمان خان جوانی میں کس سے شادی کرنا چاہتے تھے

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ جوانی میں جوہی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکے والد نہ مانے۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ53 برس کی ہوگئیں۔جوہی چاولہ کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنی جوانی کے دور میں اداکارہ جوہی چاولہ کو بہت پسند کرتے تھے۔وہ ایک دن خود ہی جوہی چاولہ کے گھر چلے گئے اور اداکارہ جوہی چاولہ کے والد سے اْن کا ہاتھ بھی مانگ لیا تھا لیکن جوہی چاولہ کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا۔

اسی سال ایک انٹرویو میں جوہی چاولہ نے کہا کہ جوانی میں خفیہ طور پر شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں شادی کے بعد میرا کیرئیر ختم نہ ہو جائے اس لئے میں نے سب سے یہ بات چھپائی تھی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں