اداکارہ عروہ حسین کے والد نےعلیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ عروہ حسین کے والد نے گلوکار فرحان سعید کے ساتھ علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
جی این این کے مطابق سوشل میڈیا پر گلوگار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں،عروہ حسین کے والد نےعلیحدگی کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔اداکارہ عروہ حسین کے والد کا کہنا ہے کہ غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں،کورٹ میں علیحدگی کا کوئی کیس نہیں چل رہا،دونوں خوشی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں ۔سوشل میڈیا پر پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 2016 میں اداکارہ عروہ حسین کو گلوکار فرحان سعید نے پیرس میں پرپوز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں