امریکی گلوکارہ چیر نےسرسبز و صاف پاکستان کیلئے تعاون کی پیشکش کردی

اسلام آباد: معروف امریکی گلوکارہ چیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔گلوکارہ نے گرین پاکستان اقدامات سے متعلق حکومت کو تعاون کی پیشکش کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ہاتھی کاون کی پاکستان سے کمبوڈیا منتقلی میں کردار ادا کرنے پر امریکی گلوکارہ کی تعریف کی اور امریکی گلوکارہ کو ماحول کےتحفظ میں حکومتی اقدامات میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم نے گلوکارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاون نے 35 سال تک اسلام آباد پاکستانی عوام کو خوشی فراہم کی ہے۔

اس دوران امریکی گلوکارہ نے سرسبز اور صاف پاکستان کےلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کو ماحول دوست اقدامات کےلئے اپنی تنظیم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں