معروف شاعر و نغمہ نگار نصیر ترابی انتقال کر گئے

کراچی : پاکستان کے معروف شاعر و نغمہ نگار نصیر ترابی کراچی میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف شاعر و نغمہ نگار نصیر ترابی کراچی میں انتقال کر گئے۔نصیر ترابی کی عمر پچھتر برس تھی ۔آپ معروف مذہبی سکالر رشید ترابی کے صاحبزادے تھے۔
نصیر ترابی نے1968ء میں کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔ان کی غزل “وہ ہمسفر تھا ، مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی” بہت مقبول ہوئی۔اس غزل کو ڈرامہ سیریل “ہمسفر” میں ٹائٹل سانگ کے طور پر شامل کیا گیا۔نصیرترابی نے ڈرامہ سیریلز”مول”، “زندگی گلزار ہے” کے لئے بھی نغمے لکھے۔ نصیر ترابی کا پہلا شعری مجموعہ “عکس فریادی” 2000ء میں شائع ہوا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں