پاکستانی اداکارہ نےحال ہی میں اسلام قبول کرنیوالے جرمن وی لاگر سے منگنی کر لی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ زویا ناصر نے نو مسلم جرمن وی لوگر بر کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کرلی، اداکارہ نے اس بات کا اعلان اپنے آفیشل انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں وی لاگر کرسٹین بیٹزمین کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اداکارہ کو پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں جس پر زویا نے لکھا کہ اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی۔ان تصاویر میں منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ زویا اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں جبکہ جرمن وی لاگر نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا، کرسٹین بیٹزمین نے گزشتہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بتایا تھا، تاہم اداکارہ زویا ناصرپرکرسٹین کا مذہب برباد کرنے اور برین واشنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

پاکستان میں ایک سال گزارنے والے جرمن وی لاگر کرسٹین بیٹزکی کئی شوبزشخصیات سے دوستی رہی ہے تاہم اداکارہ زویا سے ان کی سب سے زیادہ دوستی رہی اور دونوں کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی تصاویر کی شکل میں نظر آتے رہے ہیں۔اداکارہ زویا ناصر میامی میں قبول اسلام کے وقت بھی وہ جرمن وی لاگر کے ساتھ تھیں۔

یاد رہے کہ جرمن وی لاگر کرسٹن نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک سال کا عرصہ گزارا اور اس دوران کئی بہترین لوگوں سے ملا جن سے دین اور طرزِ زندگی سےمتعلق کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ قبول اسلام کےبعد اپنے اندر ایک ناقابل بیان مثبت تبدیلی محسوس کر رہا ہوں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں