ٹویٹرصارفین ‘ٹی ازفنٹاسٹک ‘ کو بھول نہ سکے ، ایک بارپھرمیمز کا طوفان

ویب ڈیسک : 27 فروری 2019 کو پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کے دوسال مکمل ہونے پر ایک بار پھر ٹویٹر پر مزاح سے بھرپور میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق27 فروری کے اس دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا بھی پیچھے نہ رہا اور ٹویٹر پر ایک بار پھر ہیش ٹیگ ‘ٹی ازفنٹاسٹک ” ابھی نندن ” اور 27فروری ” ٹرینڈ کرتا نظر آیا ۔

ٹویٹر صارفین اس اس دن کے موقع پر مزاحیہ میمز اور ویڈیوز کے ساتھ آئے جب پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کو چائے کی پیالی پلا ئی گئی تو اس نے “فنٹاسٹک ‘ قرار دیا تھا۔ بعدازاں پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طور پر ابھی نندن کو رہا کردیا گیا ۔ ابھی نندن گرفتاری کے عرصہ میں پاک فوج کے کا اعتراف بھی کیا ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں