گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کر لی

لاہور: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے بوائے فرینڈ اور پاکستانی اداکار و ماڈل شہباز شگری سے منگنی کر لی۔ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انگوٹھی پہنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شگری کے ساتھ منگنی کی اطلاع دی۔ آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شہباز شگری کو بھی ٹیگ کیا۔

آئمہ بیگ کی جانب سے منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔ تاہم شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ منگنی کرنے کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں جب کہ آئمہ بیگ نے ایک مارننگ شو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی ایک گلوکارہ اور اسکرپٹ رائٹر ہیں جو 10 مارچ 1995 میں پیدا ہوئیں اور وہ 2015ء سے 2017ء تک نجی ٹی وی کے پروگرام کی شریک میزبان رہیں۔ ان کو شہرت فلم لاہور سے آگے سے ملی اور اس کے بعد ان کی مزید شہرت کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے “بازی” سے ہوئی جو انہوں نے ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر گایا تھا۔ اگست 2019 میں انھیں تمغہ فخر امتیاز ملا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں