اجے دیوگن کی پٹائی، اداکار کا اہم بیان سامنے آگیا

دہلی: بھارت کے شہر دہلی میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا ،جس میںبالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن کی موجودگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس پر اداکار کا بیان سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل دہلی میں دوگرہوں میں ہونے والی لڑائی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس سے لوگوں کی جانب سے یہ عندیہ دیا جا رہا تھا کہ ا جھگڑے میں بھارتی اداکار اجے دیوگن بھی موجود تھے۔

بھارتی نیوز چینل پر چلنے والی جھگڑے کی ویڈیو سے متعلق صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں جس شخص کو مارا پیٹا جارہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اجے دیوگن ہیں۔

ان قیاس آرائیوں سے متعلق اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے فکر مند کالز موصول ہوئی ہیں۔اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں