بھارتی فرسٹ خان دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہے

ممبئی : بھارتی اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ، اہل خانہ کی طرف سے مداحوں کو دعائے صحت کی دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق 98 سالہ بالی وڈ کنگ دلیپ کمار کو دوروز قبل سانس میں تکلیف کے باعث ہندوجا ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ان کو آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی طبعیت مسلسل ناساز ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگہداشت پر مامو ر ہے ۔

دلیپ کمار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ” صاحب ” کی طبعیت کی بہتری کی امید ہے تاہم مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں