عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلی جھلک جاری

کراچی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف أسلم نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ‘رفتہ رفتہ’ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔ گلوکار عاطف أسلم کی اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘محبت کو اس طرح محسوس کریں جیسے کبھی نہ کی ہو۔ میوزک ویڈیو کے اس پوسٹر کو اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لھکے ہیں۔ یہ میوزک ویڈیو، تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہورہی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں